ایک بچے نے کیا یوں باپ سے اپنے خطاب
پھلجھڑی لڑکی کسے کہتے ہیں بتلائیں جناب

سٹپٹا کر باپ نے پہلے تو دیکھا اس کی سمت
پھر کہا رک رک کے کیا بکتا ہے اے خانہ خراب

عمر کی جن منزلوں پر تو ابھی پہنچا نہیں
دیکھنے کیسے لگا پہلے سے آخر ان کے خواب

خیر سن، کہتے ہیں اس لڑکی کو اکثر پھلجھڑی
پھلجھڑی کے کارخانے میں جسے ملتا ہے جاب

اب میں تجھ سے پوچھتا ہوں سچ بتا جانِ پدر
باپ سے اپنے نہ کر کہنے میں کوئی اجتناب

ذہن میں آیا کہاں سے تیرے آخر یہ سوال
پڑھتا ہے اسکول میں تو، صرف تو اپنا نصاب

مسکرا کر بولا بچہ میں ہوں پاپا ناسمجھ
بکتا رہتا ہوں نہ جانے کیا بہ حالِ اضطراب

آپ بھی لیکن بتادیں کرکے گستاخی معاف
ذہن میں آیا کہاں سے آپ کے ایسا جواب

ابابیل لکھم پوری کی کتاب ’’اڑان‘‘
زمرے edit post
0 Responses

Post a Comment