بڑے افسوس کی بات ہے کہ اولاد اپنے ماں باپ کو بھول جاتی ہے
کل ایک جگہ جانا ہوا تو وہاں ایک بات سُنی تو دل بجھ گیا
ایک بہت بوڑھا باپ بیمار، فالج کا مریض، کہیں جانے کے لائق نہیں، بستر سے اُٹھنے کے لائق نہیں اپنی زندگی کی سانسوں کو پورا کر رہا ہے۔ اور اُس کے تین بیٹے جو کہ مکان کے اُوپر دوسرا اُس سے اُوپر اور تیسرا اُس سے اوپر رہتے ہیں کسی کی توجہ اپنے باپ کی طرف نہیں اور باپ کو نیچے کوئی دیکھنے نہیں آتا کہ کوئی کام کرنا نہ پڑجائے، جس باپ نے اُن کو بڑا کیا اُسی کو اولاد دغا دے جائے تو باپ کے دل پر کیا گزرے گی وہ بوڑھا باپ اکیلا بستر پر پڑا رہتا ہے باتھ روم جانے کے قابل نہیں اور بیٹوں کو اپنی پرواہ کہ مکان کی فائل لے کر کھڑے ہیں کہ جیسے ہی ابا کا دم نکلے اور ہم اس گھر کے حصہ تقسیم کریں۔
کچھ دن پہلے ابا نے تینوں بچوں کو نیچے بلایا اور کہنے لگے کہ تم نافرمان اولاد نے مجھے کچھ نہ دیا میں تم میں سے کسی سے خوش نہیں ہوں۔ تم میرے آخری وقت میں بھی میری خدمت نہیں کرسکتے۔
میرے ذہن میں ایک آیت آئی کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید کی سورۂ تغابن میں فرماتا ہے:
يَاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِكُمْ وَاَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوْهُمْۚ وَاِنْ تَعْفُوْا وَتَصْفَحُوْا وَتَغْفِرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
ایمان والوں تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں لہذا ان سے ہوشیار رہو اور اگر انہیں معاف کردو اور ان سے درگزر کرو اور انہیں بخش دو تو اللہ بھی بہت بخشنے والا اور مہربان ہے
لیکن اولاد نے اپنے باپ کو اس قابل ہی کہاں چھوڑا کہ باپ اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کا سوچے بھی۔
اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے۔ آمین

Post a Comment