ایک خاموش پیغام تمام انسانوں کے لیے۔۔۔۔



ایک دن ایک عالم بازار میں بیٹھا ہوا تھا، اتنے میں ایک بادشاہ کا گزر ہوا

بادشاہ نے عالم سے پوچھا: "حضرت کیا کر رہے ہیں؟"،

عالم نے کہا: "بندوں کی اللہ سے صلح کروا رہا ہوں، اللہ تو مان رہا ہے پر بندے نہیں مانتے"۔



کچھ دنوں بعد بادشاہ کا گزر قبرستان کے پاس سے ہوا تو دیکھا کہ وہی عالم قبرستان میں بیٹھا ہوا ہے،

بادشاہ نے عالم سے پوچھا"حضرت کیا کر رہے ہیں؟"،

عالم نے کہا: "بندوں کی اللہ سے صلح کروا رہا ھوں، آج بندے تو مان رہے ہیں پر اللہ نہیں مان رہا ہے"۔
0 Responses

Post a Comment